11 ستمبر 2015 - 14:13
ایران، اسپین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں

اسپین میں تعینات ایرانی سفیر محمد حسن فدایی فرد نے کہا ہے کہ تہران اور میڈرڈ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات وسیع کرنے کے خواہاں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین میں تعینات ایرانی سفیر محمد حسن فدایی فرد نے کہا ہے کہ تہران اور میڈرڈ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات وسیع کرنے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور اسپين دونوں وسيع ثقافت ركھتے ہيں اور دونوں ملكوں ميں ثقافتي، سياسي اور اقتصادي تحفظات سے قوموں كے درميان تعلقات كو مزيد فروغ ديا جا سكتا ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے سفارتخانوں كي جانب سے كئي ثقافتي سرگرمياں منعقد كي گئي ہيں.

انہوں نے كہا كہ ثقافتي سرگرمياں، نمائشيں اور كنفرنسوں كے انعقاد كا مقصد دونوں ملكوں كے لوگوں كو ايك دوسرے كي ثقافت سے واقف كروانا ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے سفارتخانے كے ثقافتي حصے اور تين ثقافت فاؤنڈيشنوں كے درمياں مفاہمت كي ايك يادداشت پر دستخط كئے گئے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲